پیرس (اے ایف) بلجیم کی الیسی ماٹینز نے3درجے ترقی ملنے پر کیریئر کی بہترین17ویں پوزیشن حاصل کرلی، انہوں نے گزشتہ دنوں لیگانو اوپن کی ٹرافی اپنے نام کی تھی، رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے نمبرون پوزیشن برقرار رکھی، ابتدائی16پوزیشنز میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، فائنل میں مارٹینز سے شکست کھا جانے والی بیلاروسی پلیئر آریانا سیبالینکا نے14سیڑھیاں طے کرتے ہوئے47ویں نمبر پر قدم رکھ دیئے، بوگوٹا اوپن کی فاتح سلواکین پلیئر اینا کیرولینا شمیلڈ ووا نے ایک ہی جست میں48درجے کی چھلانگ لگا کر84ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری کرد نئی ویمنز سنگلز ریکنگ میں ٹاپ16پوزیشنز میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، اس پر بالترتیب سیمونا ہالیپ، کیرولین ووزینسکی، گاربین مگروزا، الینا سویٹولینا، جیلینا اوسٹاپینکو، کیرولینا پلسکووا، کیرولین گارشیا، وینس ولیمز، سلون اسٹیفنز، پیٹرا کیوٹوا، جولیا گوریجس، اینجلیک کیربر، میڈیسن کیز، ڈاریا، کیساٹینکا، اناستاسیجا سیواسٹووا اور کوکو وینڈی ویگ براجمان ہیں، تین درجے ترقی پانے والی الیسی ماٹینز نے17ویں پوزیشن سنبھال لی، میگڈیلیناریبریکووا18، ایشلیگ پارٹی19اور کرسٹینا میلڈینووک20ویں نمبروں پر چلی گئیں، تینوں پلیئرز کو ایک ایک درجے تنزلی کا سامنا رہا، بوگوٹا ویمنز ٹنس کی فاتح سلواکین پلیئر اینا کیرولینا شمیلڈ ووا ایک ہی جست میں48درجے کی چھلانگ لگا کر84ویں نمبر پر آگئیں، فائنل میں ان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والی بیلاروسی پلیئر آریانا سیبالینکا کو بھی14درجے کی بہتری نے کیریئر بیسٹ47ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ دوسری جانب مینز سنگلز ریکنگ میں برطانوی کھلاڑی کال ایڈمنڈ ٹاپ20کے قریب ہوگئے،3درجے ترقی نے انہیں23ویں نمبرپر پہنچا دیا، ٹاپ20رینکنگ میں واحد تبیدلی روبرٹو بوٹسٹا اور امریکی پلیئر جیک سوک میں پوزیشنز کی تبدیلی رہی، بوٹسٹا نے ان سے16ویں پوزیشن چھین لی، رافیل نڈال حسب سابق نمبر ون ہیں، دنیا کے تمام معروف پلیئرز رواں ہفتے مونٹی کارلوماسٹرز ٹینس میں حصہ لے رہے ہیں، راجر فیڈر دوسرے، مارن کلک تیسرے، الیگزینڈر زیوریف چوتھے، گریگور دیمیتروف پانچویں جو آن مارٹن ڈیل پوٹرو چھٹے، ڈومینک تھیم ساتویں، کیون اینڈرسن آٹھویں جون اسنر نویں اور ڈیوڈ گوفن ٹاپ10کے آخری شریک بنے رہے، لوکاس پائولی11، پبلو کارینو12، نووک جوکووک13، سام کیورے14اور ڈیگو شوارزمین15ویں نمبر پر قدم جمائے رہے، اسپینش پلیئر روبرٹو بوٹسٹا نے جیک سوک کو پیچھے دھکیل کر16ویں پوزیشن حاصل کرلی، سوک ایک درجے تنزلی کے بعد17ویں نمبر پر چلے گئے، ٹوماس بریڈیچ18، ہیونگ چنگ19اور فابیوفوکنینی نے20ویں پوزیشن سنبھالے رکھی۔