کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز و دیگر عملے کی کمی کی وجہ سے کربلا ہیکل زئی سمیت ضلع پشین میں 30سے زیادہ بی ایچ یو ز بند پڑے ہیں اور ضلعی ہیڈکوارٹر پشین میں بھی عملہ کی کمی کی وجہ سے عوام علاج و معالجے سےمحروم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعمت اللہ خان ترین اور دیگر سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع پشین توبہ کاکڑی سے لیکر دور دراز دیہاتی علاقوں میں اس وقت تقریباً تیس سے زیادہ بی ایچ یوز موجود ہیں لیکن ڈاکٹرز اور سٹاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے بند پڑے ہیں ہزاروں عوام علاج معالجے کی سہولیات سے محروم ہیں اورپشین کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں بھی سٹاف کی کمی کے علاوہ ڈائلائسزمشین تک دستیاب نہیں اورپشین کے مریضوں کو کوئٹہ و دیگر شہروں میں جانا پڑتاہےانہوں نے وزیر اعلیٰ ٗ وزیر صحت سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کربلا ہیکل زئی پشین کے تمام بی ایچ یوز میں ایم بی ایس فیمل ڈاکٹرز کو تعینات کرکے تمام سینٹروں کو ادویات فراہم کی جائیں اور عوام کے علاج ومعالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئےجائیں۔