کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی این پی کوئٹہ کا ضلعی کنونشن اتوار22اپریل کی صبح 9بجے نواب نوروز خان سپورٹس کمپلیکس جیل روڈ ہدہ میں ہو گا جس میں نئی کابینہ کا چناؤ کیا جائیگا۔ کنونشن میں صرف پارٹی کے نو منتخب یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران شرکت کریں گے۔