کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشین این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر نصر اللہ ذاکر اور جنرل سیکرٹری زین اللہ بھائی نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے حکومت مزید ہمیں نہ آزمائے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارا آئینی حق ضرور دلوائیں گے اپنے آئینی حق کیلئے ڈٹ کر لڑیں گے اگر ضرورت پڑی تو ہم ضلع پشین کی سطح پر پہیہ جام ہڑتال کی حد تک جاسکتے ہیں ۔