اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں، مزدوروں، کسانوں کا ساتھ دیا‘ کیونکہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے۔ پیپلز پارٹی اور مزدوروں کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پیپلز یونٹی اسلام آباد کےکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو پی آئی اے کے محنت کشوں کے گھروں کے چولہے نہیں بجھانے دینگے اور اسے نجکاری نہیں کرنے دینگے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ مزدوروں اور کسانوں کی دشمن ہے‘ اُنہوں نے کبھی مزدوروں اور کسانوں کی بھلائی اور بہتری کیلئے کام نہیں کیا۔