آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12 ربیع الاوّل 1440ھ 21؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’بابا کی پرنسس‘‘ کی فرسٹ برتھ ڈے

تم سلامت رہو ہزار برس

ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

اس شعر میں چھپی’’ سلامتی کی دعا،، جو بچے کی سالگرہ کے دن ہر ماں باپ کی آرزو ہوتی ہےاور سالگرہ تو کیا والدین ہر صبح وشام بچے کے لئے یہی دعا کرتے نظر آتے ہیںلیکن بچے کی پہلی سالگرہ ماںباپ کے لئےخاص اہمیت رکھتی ہے۔اس موقع پر ماؤں کی خوشی دیکھنے والی ہوتی ہے۔ رشتے دار ،دوست احباب ہر ایک کو مدعو کیا جاتا ہے نانی ،دادی، خالائیں اورپھوپھیاں سب خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔آج کل بچے کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منانا ایک فیشن بن گیا ہے اور گھر میں کوئی تقریب ہو توخواتین سب سے زیادہ پریشان گھر کی سجاوٹ ،آرائش وزیبائش کے لئےہوتی ہیں ۔اوروہ خواتین جن کے بچوں کی سالگرہ عنقریب ہوگی وہ یہ تحریر پڑھتے ہوئے بھی سالگرہ کی تھیم،آئیڈیاز گھر کی سجاوٹ میںکھو جائیں گی ۔تو ہم نے سوچا کیوں نہ اس بار آرائش خانہ کے لئے ماؤں کی اس مشکل کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ سجاوٹی اقدامات بچے کی سالگرہ کے لئے پیش کئے جائیں اور اگر یہی سالگرہ جب گھرکے لئے رحمت ،ماں کی طاقت ،باپ کے آنکھوں کی روشنی یعنی ’’بیٹی ،، کی ہو تو کیا کہنے ،، چونکہ ان دنوں شادی بیاہ کی تقریبا ت ہو ں یا عام تقریبات’’ تھیم ،، کا انتخاب خاصا معنی رکھتا ہے۔جس کا مطلب یہ کہ برتھ پارٹی کے لئے کسی خاص کردار ،خاص ماحول یا رنگ کو منتخب کیا جاتا ہے اور پورا ماحول اس کی مناسبت سے سجایا جاتا ہے اور یہ رواج خاصا متاثر کن بھی ہے۔ اسی لئے آج ہم بھی اپنے مضمون میں بات کریں گے گرلز ’’برتھ ڈے پارٹی تھیم،، کی ۔۔

پرنسز برتھ پارٹی تھیم

بیٹیوں کے لئےکہا جاتا ہے کہ وہ ’’بابا کی شہزادی ،،ہوتی ہیں اور پھر ماماپاپا کی شہزادی کی سالگرہ ہوتوکیوـں نہ برتھ ڈے تھیم بھی شہزادیوں جیسا ہو۔ انٹرنیشنل انٹیریئر ڈیزائنر کیراس کے مطابق پرنسز برتھ ڈے پارٹی تھیم میں کراؤن بطور ڈیکوریشن زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اس سلسلے میں کیراس کی پیش کردہ تجاویز درج ذیل ہیں۔

﷼٭بچی کا ڈریس برتھ ڈے پارٹی میں سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے اور جب بات ہو پرنسز تھیم کی تو بچی کا ڈریس بھی بچوں کی فیورٹ پرنسس جیسا ہونا چاہئیے اورخوبصورت سا کراؤن اس کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگانے کے لئے کافی ہے۔

٭آپ کی شہزادی کےلئے برتھ ڈے بیک ڈراپ شہزادیوں کے کمرے جیسا تیار کروائیں۔ اس سلسلے میں بیک ڈراپ پر فرل پردوں کے ساتھ ساتھ ڈیکوریشن پیسز ود کراؤن استعمال کیے جاتےہیں۔

٭برتھ ڈے کیک بھی پرنسز کراؤن (شہزادیوں کا تاج)کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

٭پرنسز برتھ ڈے تھیم کے ساتھ گھر کی سجاوٹ کے ساتھ مٹھائیوں کی پیکنگ بھی ود کراؤن ریپ کی جاتی ہے۔

بلونس برتھ ڈے پارٹی تھیم

کسی بھی پارٹی یا یوں کہیں بلون بغیربرتھ ڈے پارٹی کا تصورکیا جاسکتا ہے ؟نہیں نا کیونکہ برتھ ڈے بلون کسی بھی پارٹی کی شان ہوتے ہیں۔غبارے نہ صرف برتھ ڈے پارٹی کے لئے ضروری بلکہ بچوں کے فیورٹ ہوتے ہیں ۔ بلون فرسٹ برتھ ڈے تھیم نہ صرف بچوں کی سالگرہ کے لئے بہترین ہے بلکہ مناسب بجٹ لئے رآسانی کے ساتھ اپنایا بھی جاسکتا ہے ۔بلون برتھ ڈے تھیم کے لئے سب سے اہم امر غباروں کے رنگ کا انتخاب ہےاور اگر بے بی گرل کی برتھ ڈے ہے تو پرپل بلون تھیم ایک بہترین کلر اسکیم ہے اس کےعلاوہ وائٹ بلون کا استعمال بھی بہترین ہوگا ۔

٭پرپل بیک ڈراپ ود بلون اینڈ بے بی امیجز

٭بلون برتھ ڈے ٹیبل،برتھ ڈے کیک ٹیبل وائٹ اور پرپل بلون کے ساتھ مختلف اورمنفرد اسٹائل کے ساتھ بآسانی سجایا جاسکتا ہے۔

٭پرپل برتھ ڈے فریم،بچوں کی یادگار اور خوبصورت تصویروں کو بھی برتھ ڈے تھیم میں جامنی رنگ کے فریم میں سجاسکتے ہیں۔

٭برتھ ڈے ڈریس بھی اگر پرپل اینڈ وائٹ ہو تو آپ کی بیٹی کسی شہزادی سے کم نہیں لگے گی۔

اسٹرابیری برتھ ڈے تھیم

اسٹرابیری ایک ایسا پھل ہے جو بڑوں کے علاوہ بچوں کا بھی فیورٹ ہوتا ہے تو ہماری مانئیے اور اسٹرابیری تھیم منتخب کیجیے۔۔جی ہاں!اسٹرابیری تھیم کی بدولت آپ کی برتھ پارٹی خصوصی اور خوبصورت یادیں چھوڑ جائے گی یہ تھیم ایک منفرد اور بہترین برتھ ڈے تھیم ہوگا ۔اس تھیم کے انتخاب کے بعد آپ کو برتھ ڈیکوریش میں سجاوٹی اشیاء سے لے کر کارڈ کے انتخاب تک میں اسٹرابیری کو مد نظر رکھنا ہوگا۔

٭برتھ ڈے کیک کے لئے اسٹرابیری فلیور کا انتخاب

٭اسٹرابیری ملک شیک

٭اسٹرابیری انوٹیشن کارڈ

٭اسٹرابیری برتھ ڈے کیپ

٭اسٹرابیری برتھ ڈے بیک ڈراپ۔

منی ماؤس برتھ ڈے پارٹی تھیم

منی ماؤس بچوں کا پسندیدہ کارٹون ہے،بچوں کے بیگزسے لے کر ان کے ڈریسز ،کھلونون میں بھی مکی ماؤس ہر جگہ دیکھنے کو ملتے ہیں ۔آپ بھی اپنی نور نظر کے لئے مکی ماؤس برتھ ڈے پارٹی تھیم کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اس تھیم کے انتخاب کے ساتھ مندرجہ ذیل تجاویز آپ کے لئے سود مند ثابت ہوں گی ۔

٭منی ماؤس کیک پوپس ۔۔کیک برتھ پارٹی کی سب سے خاص چیز ہے منی ماؤس تھیم میں بچی کی فرسٹ برتھ پارٹی کے لئے منی ماؤس کی سجاوٹ کے ساتھ تیار کیا ہوا کیک آپ کے تھیم کا مقصد پورا کرسکتا ہے۔

٭منی ماؤس کوکیز ،منی ماؤس سوئیٹس

٭ آپ کی شہزادی کے لئے منی ماؤس ٹوٹو ڈریس

٭منی ماؤس کے ساتھ بنوائے گئے برتھ ڈے بینر

٭منی ماؤس انویٹیشن کارڈ

٭ گھر میں رکھے منی ماؤس کارٹون ( برتھ ڈے ہال کے لئے)

٭منی ماؤس گفٹ (بچوں کے لئے)

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں