• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار پرانے دوست ہیں، انہوں نے غیرت دکھائی اور مریم نواز کے سامنے جھک کر کھڑا ہونے سے انکار کیا، اس کا حکم نہ ماننے پر چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ووٹ بیچنے والوں سے متعلق جو فیصلہ کیا وہ تفتیش کی بنا پر تھا، ان 20 لوگوں کو موقع دیا ہےکہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر صفائی دیں، اگر یہ ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو ہم ان کے نام نیب میں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں سینیٹر بنانے کے لیے 45 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی، اس کا مطلب ہے کہ اور لوگوں کو بھی آفریں آتی رہی ہیں، میں نے آفر نہیں لی تو اس لیے آفر دینے والے کا نام نہیں بتا سکتا۔

تازہ ترین