اسلام آباد (صباح نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران 3 نامزد ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہان کے بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی موخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جمعرات کو اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سماعت کے دوران عدالت کو معاون وکیل کی طرف سے بتایا گیا کہ ملزم سعید احمد کے وکیل بیمار اور اسپتال میں داخل ہیں، اس لیے گواہوں کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیے جائیں۔