• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ائر پورٹ پر مسافروں میں جھگڑا، لاتوں،گھونسوں کا استعمال

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائر پورٹ پر قطار توڑنے پر مسافرآپس میں لڑپڑے ۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کاؤنٹر پر امیگریشن کراتے ہوئے لائن کی خلاف ورزی کرنے پر مسافر آپس میں الجھ پڑے اوربات ہاتھاپائی تک جاپہنچی ۔بتایاجاتاہے کہ اس دوران اے ایس ایف کا عملہ بھی غائب ہو گیا اور مسافروں نے ایک دوسرے پر لاتوں,گھونسوں کی بوچھاڑکر دی اسی دوران خواتین بھیجھگڑے میں کودپڑیں بعدازاں اے ایس ایف کے عملے نے مداخلت کرتے ہوئے مسافروں کو حراست میں لے لیا اوربعدازاں ان میں صلح صفائی کراتے ہوئے انہیں سفرکرنے کی اجازت دے دی گئی۔
تازہ ترین