پشاور (جنرل رپورٹر)پراونشل نرسنگ ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے نرسز کے مسائل حل کرنے کے احکامات کا خیرمقد م کیا ہے، پراونشل نرسنگ ایسوسی ایشن کے مطابق صدر عنایت الحق کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انورسلطانہ، دیگرعہدیداروں مہرمصطفیٰ ، بہارخان،شائستہ جدون، مریم امبرین نے گزشتہ روزچیف جسٹس کواپنے مسائل پیش کیے ،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے نرسز کے مسائل سنے اور وزیراعلیٰ اور سیکرٹری صحت کو ان کے مطالبات پورے کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔