کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس میں ایک بار پھر گروپنگ ہوگئی۔ چند ماہ قبل ہونے والے فیڈریشن کے انتخاب میں کے پی کے اور بلوچستان نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا تھا جس کے بعدان انتخابی نتائج کو پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تسلیم نہیں کیا ہے، اسی دوران خواجہ حسن ودود کی سر براہی میں نئی پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا قیام عمل میں آگیا جس نے ایس ایم سبطین کو اپنا صدر تسلیم کرنے سے انکار کردیا، اور ان کی ٹیم نےمالدیپ میں ہونے والی سائوتھ ایشین ہوپس جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شر کت کی اس صورت حال سے قومی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہیں اور اس شش وپنج میں مبتلا ہیں کہ وہ مستقبل میں کس فیڈریشن کا حصہ بنیں۔