نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اپوزیشن جماعتیں چیف جسٹس مواخذے کیلئے سرگرم، 5نکاتی چارج شیٹ جمع کرادی گئی۔ بھارتی اخبار کے مطابق کانگریس کی قیادت میں7 جماعتی وفد نے نائب صدر وینکاش نائیڈو سے ملاقات میں چیف جسٹس دیپک مشرا کے مواخذے کیلئے5نکاتی چارج شیٹ جمع کرادی ہے، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیف جسٹس کیخلاف چارج شیٹ جمع کرادی گئی ہے، آئین میں چیف جسٹس کے مواخذے کیلئے 50اراکین اسمبلی کی حمایت ضروری ہوتی ہے جبکہ تحریک کو 71اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔