چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ کو کسی یکجہتی یاسپورٹ کی ضرورت نہیں۔
چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدلیہ اور ججز کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ایکشن لینا پڑتا ہے، انسانی حقوق کےمعاملےمیں کہیں بھی عدالت لگاکر داد رسی کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارآج لاہوررجسٹری میں مختلف کیسزکی سماعت کریںگے۔
چیف جسٹس صاف پانی کی فراہمی اورآلودگی سےمتعلق کیسزکی سماعت کریںگے،چیف جسٹس کی آمد سے قبل ہی سائلین کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر موجودتھی، سائلین نے مطالبات کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
سرکاری پنشنرز کی بڑی تعداد پنشن کے حصول کے لیے جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں میں جاں بحق ہونے والوں کےلواحقین بھی عدالت کے باہر موجودتھے۔
اس موقع پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔