• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،تحریک انصاف کے کارکنوں اور کسانوں کی پاک فوج اور عدلیہ کےحق میں ریلی

گوجرانوالہ (آئی این پی) گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور کسانوں نے پاک فوج اور عدلیہ کےحق میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے عدلیہ اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس ریلی کا انعقاد گوجرانوالہ کے علاقہ گھکڑ منڈی سے عزیز کراس فلائی اوور تک کیا گیا۔اس ریلی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر عدلیہ اور پاک فوج کے حق میں نعرے تحریر تھے۔ ریلی کا مقصد پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔
تازہ ترین