کوئٹہ (آن لائن )پشتونخوامیپ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلا تمیز تمام عوام کو ہر شعبہ زندگی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی عوام کا حق ہے پشین کے ہر محلے میں 20سال بعد ترقیاتی کام نظر آئے ہیں جبکہ ماضی کے نام نہادنمائندوں نے پشین کو نظر انداز کیا ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان ،علاقائی سیکرٹری محمد اعظم صابر ، کونسلر عارف خان کاسی اور امان اللہ ایڈووکیٹ نے ورور پشتون ابتدائی یونٹ کے زیر اہتمام نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی کے موقع پر عبدالرشید خان کی رہائش پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں پشین کے مختلف وارڈوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، بجلی کی سہولتوں میں اضافہ ،سڑکوں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، سکولوں کی اپ گریڈیشن سول ہسپتال پشین میں کروڑوں روپے کی تعمیرات وسہولیات کی فراہمی ،لاء کالج ،کوئٹہ یونیورسٹی کیمپس ، بہادر خان وومین یونیورسٹی کیمپس اور پاسپورٹ آفس قائم ہوچکے ہیں۔ اور ان تمام سہولیات کی فراہمی کے مثبت اثرات اب نمایاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے دعویدار دن رات جھوٹ بول کر موجودہ حکومت میں شامل ہوکر مراعات حاصل کررہے ہیں اور چور دروازے سے جاری ترقیاتی سکیموں کو ہڑپ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ایسے عناصر کااحتساب کریں جنہوں نے تحریک عدم اعتمام کی سازش میں شامل ہوکر سینیٹ انتخابات میں بکنے کے ساتھ عوام کے حق حکمرانی پر سودے بازی کی۔