اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نامور فنکار معین اختر کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معین اختر ایک عظیم اور بے مثال فنکار تھے جنہوں نے سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں کردار منفرد انداز میں پیش کرکے ناظرین کے دل جیتے۔ ایک بیان میںمریم اورنگزیب نے کہا کہ معین اختر پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان تھے،ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکا۔ نئے آنے والے فنکاروں کے لیے معین اختر ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں،انہیں اٗن کی فنکارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔وزیر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے،وہ قوم کی دعاؤں میں ہمیشہ شامل رہیں گے۔