• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کا 29اپریل کو لیاقت آبادٹنکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان،بلاول خطاب کرینگے

کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی نے کراچی میں مہاجر سیاست کے گڑھ لیاقت آباد ٹنکی گراؤنڈ فیڈرلکیپیٹل ایریا میں 29اپریل کو عوامی جلسہ عام کا اعلان کردیا۔اس جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے ۔یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے اتوار کو ٹنکی گراؤنڈ ایف سی ایریا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جلسے کی کامیابی کے لیے بکروں کا صدقہ دیا گیا اور خصوصی دعا کی گئی ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی کسی ایک کا نہیں بلکہ سب کا ہے ‘عام انتخابات قریب ہیں ، پیپلز پارٹی نے بھی اپنی انتخابی سرگرمیاں شروع کری ہیں‘29اپریل کا جلسہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا‘شہباز شریف نے دعوی کیا تھا کہ اگر ہم حکومت میں آئے تو چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کردینگے لیکن اب تو پانچ سال گزر گئے لیکن لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوسکی ‘ نواز شریف نا اہل اور شہباز شریف نا اہل ترین شخص ہیں‘ایم کیو ایم اپنے کرتوتوں کی وجہ سے تقسیم ہوئی ہے‘اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری، چائنا کٹنگ اور بد امنی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کے کراچی آنے پر ہمیں نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی نواز شریف سمیت پورے ملک کو تکلیف ہوتی ہے ۔
تازہ ترین