• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ ، بلڈنگ کنٹرول چیکرز نان ٹیکنیکل ہونیکا انکشاف

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول میں لگے بلڈنگ چیکروں کا نان ٹیکنیکل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،بلڈنگ پلان کو پڑھنا اور پھر موقع پر تعمیرات کو بلڈنگ پلان کے مطابق یقینی بنانا ان کے بس بات نہیں، یہی وجہ ہے کہ کینٹ ایریاز میں مبینہ خلاف نقشہ تعمیرات بڑھتی جا رہی ہیں ،بلڈنگ پلان پلازوں کےمنظور کروائے جاتے ہیں اور موقع پر بعد میں وہاں ہسپتال اور سکول بنا لئے جاتے ہیں ، بلڈنگ کی تعمیر کے وقت بھی منظور شدہ بلڈنگ پلان کے برعکس موقع پر پلرز بھی زیادہ بنا لئے جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں بیسمنٹ میں پارکنگ کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اور فیلڈ سٹاف کی مبینہ ملی بھگت سے بعد میں وہاں پارکنگ کی بجائےبس کی چند لاکھ روپے جرمانہ کروا کر ہال یا پھر دکانیں بنا لی جاتی ہیں ، سابق سی ای او کے دور میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ بلڈنگ چیکروں کیلئے ٹیکنیکل سٹاف بھرتی کیا جائے گا مگر تاحال اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے جس کے نتیجہ میں غیرقانونی اور خلاف نقشہ تعمیرات میں آئے روز اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ، آج رینج روڈ ، مغل آباد روڈ پر پلازوں کے نقشوں وغیرہ کی منظوری کے بعد موقع پر شادی ہال اور ہسپتال بن چکے ہیں ، مغل آباد روڈ پر سکولوں کیلئے بلڈنگ پلان میں مختص شدہ جگہ بھی موقع پر نہیں چھوڑی گئی ہے ، یہی حال چکلالہ کینٹ بورڈ کے ایریاز میں بھی جاری ہے عام پلازوں کے نقشوں کے بعد موقع پر شادی ہال اور ہسپتال بن چکے ہیں ، شہریوں نے موجودہ ایگزیکٹو افسران سے کہا ہے کہ اس حوالے سے غیرجانبدار کمیٹی تشکیل دیدی جائے جو اس بات کا جائزہ لے کہ کس قدر کینٹ میں پلازوں کے نقشوں پر عمارتیں بنائی گئیں اور پھر وہاں پر سکول ، ہسپتال اور شادی ہال بنائے جاچکے ہیں تاکہ ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
تازہ ترین