• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لازمی سروس ایکٹ کی مخالفت، شاہ محمود قریشی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، نعیم الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ کی مخالفت دی جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، خیبر پختونخوا میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو پارٹی چیئرمین عمران خان کی حمایت حاصل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا پر کے پی کے میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بلا جواز اور غیر ضروری قرار دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ کی منظوری میں دو سال لگے، ایک سال تک ڈاکٹروں کے ساتھ ایکٹ سے متعلق مذاکرات کئے گئے اور انہیں بتایا کہ اصلاحات سے کس طرح اسپتالوں کی حالت بہتر ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر اصلاحات ایکٹ نافذ کیا گیا، مسلم لیگ (ن) جان بوجھ کر پی آئی اے نجکاری اور ڈاکٹروں کے ایشو کو الجھا رہی ہے۔
تازہ ترین