• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل راولپنڈی ڈویژن کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) متحدہ مجلس عمل صوبہ پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز ایم ایم اے کی راولپنڈی ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل آرگنائزر اور امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمان سواتی کی صدارت میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے دستور کے مطابق انتخاب اتفاق رائے سے کرایا جائے گا۔ تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو پھر خفیہ پرچہ رائے دہی سے فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ متحدہ مجلس عمل ضلع اٹک کا انتخاب 24 اپریل ٗراولپنڈی اور اسلام آباد25 اپریل ٗجبکہ جہلم اور چکوال کی ضلعی تنظیم کا انتخاب 26 اپریل کو ہوگا۔ شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ انتخاب ایم ایم اے میں شامل پانچ جماعتوں کی 20 رکنی کونسل کرے گی۔ ضلعی کونسل میں ہر جماعت کے چار چار نمائندے شامل ہوں گے۔
تازہ ترین