• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ،داعش نےمیڈیکل کے پیشے سے وابستہ تین سگےبھائیوں کےسرقلم کردیئے

جلال آباد (جنگ نیوز) افغانستان میں داعش نے میڈیکل کے پیشے سے وابستہ تین سگے بھائیوں کے سر قلم کر دیئے۔افغان حکام کے مطابق داعش کی طرف سے یہ وحشیانہ اقدام مشرقی صوبہ ننگرہار میں کیا گیا،پیر کو ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوجیانی نے کہا ہے کہ ننگر ہار کے ضلع چپر ہار جو کہ اس وقت داعش کا گڑھ بن چکا ہے میں تین سگے نوجوان ڈاکٹر بھائیوں کے سر قلم کر دیئے گئے،ان میں سے ایک ڈاکٹر27 سالہ نثار طریلیوال پرائیویٹ کلینک چلا رہا تھا جبکہ اس کا بھائی 24 سالہ نعیم ویکسین مہم میں تھا اور 19 سالہ وہاب میڈیکل کا طالبعلم تھا۔ان بھائیوں کے والد کوگذشتہ سال داعش نے سر قلم کر کے قتل کیا تھا۔
تازہ ترین