• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پرویز خٹک نے سی ٹی ڈی کو مخالفین کی فون کالز کی ریکارڈنگ پر لگادیا‘

’’پرویز خٹک نے سی ٹی ڈی کو مخالفین کی فون کالز کی ریکارڈنگ پر لگادیا ‘‘

پشاور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا کے اہم سکیورٹی ادارے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے اور ان کی ٹیلی فون کالز کی ریکارڈنگ کی ڈیوٹی پر لگادیا ہے ، عمران خان اور پرویز خٹک نوازشریف کی چھانگا مانگا اور بلیک میلنگ کی سیاست کو دہرارہے ہیں‘‘ یہ بات تحریک انصاف کے منحرف رکن خیبر پختونخوا سمبلی ضیا اللہ آفریدی کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کردہ تحریک التوا ء میں کہی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملک اور صوبہ میں قیام امن اور دہشت گردی کیلئے بنایا گیا ہے، یہ انتہائی اہم ادارہ ہے جس کی گرانقدر خدمات ہیں تاہم عمران خان اور پرویز خٹک نے اس عظیم ادارے کو قیام امن اور دہشت گردی کی بجائے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کی ڈیوٹی پر لگا دیا ہے حالانکہ پولیس، سی ٹی ڈی اور نہ ہی ملک کے آئین و قانون میں سیاسی لوگوں کے موبائل ٹیپ کرنے کی کوئی اجازت نہیں، تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ جس طرح90کی دہائی میں نوازشریف نے چھانگا مانگا اور سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کی سیاست کی تھی عمران نیاز اور پرویز خٹک بھی اسی راہ پر گامزن ہیں لہذا سی ٹی ڈی جیسے قومی ادارے کو سیاست میں گندا کرنے سے بچایا جائے۔

تازہ ترین