• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا معافی مانگیں ورنہ 10کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرونگا،علی ظفر

کراچی(نیوزڈیسک) اداکار اور گلوکار علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے پر گلوکارہ میشا شفیع سے قانونی نوٹس میں معافی کا مطالبہ کردیا، نوٹس میں کہا گیا کہ میشا2ہفتوں میں معافی مانگیں ورنہ 10کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرونگا۔دوسری جانب میشا کے وکیل کاکہنا ہےکہ انہیں علی ظفر کی جانب سے کوئی قانونی نوٹس نہیں ملا۔ جیو کےمطابق ذرائع کا کہناہےکہ نوٹس میں گلوکار کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے ان پر بےبنیاد الزامات عائد کیے اور ہراساں کرنےکاجھوٹا دعویٰ کیا۔ذرائع نے علی ظفر کے حوالے سے بتایا کہ میشا شفیع 2ہفتوں میں معافی مانگیں ورنہ 10کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔دوسری جانب میشا شفیع کے وکیل محمد احمد پنسوٹہ نے کہا ہے کہ انہیں علی ظفر کی جانب سے کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔
تازہ ترین