• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس، پرویز خٹک عدالت میں پیش، عبوری ضمانت کی توثیق

اسلام آباد(صباح نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سرکاری ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔پیر کو وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں وہ جج جوثر عباسی زیدی کی عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے پرویز خٹک کی پیرتک کے لیے عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جس کی توثیق کردی ہے۔ضمانت میں توثیق کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا نے میڈیا سے مختصر بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ بعض ارکان کے بک جانے پر بہت افسوس ہوا لیکن ہم نے اپنے ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن لیا، دوسری پارٹیوں میں ہمت ہے تو وہ بھی ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی میں ایسانہیں ہوسکتا کہ غلطی پر سزا نہ ملے، مجبورا ایسا فیصلہ کرنا پڑا،کسی سے انتقامی کارروائی نہیں کی، (ن)لیگ کے جن لوگوں نے باہر ووٹ دیاان کے خلاف میاں صاحب کارروائی کریں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا بلوچستان کو سپورٹ کرناہے، فاٹا والے ساتھ کھڑے ہوتے تو آج ڈپٹی چیئر مین سینیٹ ان کا ہوتا۔
تازہ ترین