• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین ایئر اور یو بی ایل اومنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہین ایئر انٹر نیشنل نے یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ نے اومنی سہولت کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں،اس معاہدے کے تحت صارفین کے لئے ادائیگیاں کرنا نہایت آسان ہو جائے گا او ر سفری سہولت میں آسانی پیدا ہوجاے گی ،اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،اس تقریب میں شاہین ایئر کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ،وہیب حسن اور یو بی ایل میں ڈیجیٹل بینکنگ کے گروپ ایگزیکٹیو اور شرجیل شاہد نے معاہدے پر دستخط کئے،اس اشتراک کے بعد، شاہین ایئر کے صارفین کو پیش کی جانے والی سہولتوں میں مزید جدّت پیدا ہوگی، لہٰذا، صارفین اپنے سفری ٹکٹوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے یوبی ایل اومنی کی اسمارٹ فون ایپلی کیشن یا اومنی شاپ کو بآسانی استعمال کر سکیں گے، شاہین ایئر نے فضائی سفر کی صنعت میں یہ نیا بلند ترین سہولیاتی معیار متعارف کروا یا ہے،جس میں ،ملک کے قابل اعتماد مالیاتی اداروں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ، صارفین کے لئے نئی آسانیاں اور پرکشش رعایتی نرخ پیش کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین