• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کہاں ہیں اسحاق ڈار؟ بیماری اتنی لمبی نہیں ہو سکتی‘

’کہاں ہیں اسحاق ڈار؟انہیں ابھی لے آئیں ‘

چیف جسٹس  پاکستان نے عدالت میں اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہاں ہیں اسحاق ڈار؟ابھی لے آئیں ،کل یاپرسوں لے آئیں،ہم نے ان کی طلبی کا حکم دیا تھا۔

سینیٹ الیکشن میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پرسماعت کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا وہ کب تک آئیں گے ہم انہیں حفاظتی ضمانت دے دیتے ہیں،پتہ کرکے بتادیں کہ اسحاق ڈار کب تک آئینگے؟ اتنی لمبی بیماری نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک بارہدایت کی ہے دوبارہ نہیں کرسکتے،ہم رات 8بجے تک یہاں بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین