• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں، خورشید شاہ

عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عام انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں، نگراں وزیراعظم کے نام پر پارٹی قیادت سے مشاورت نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی موجودگی میں پارٹی میں مشاورت کی جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہو، کسی پارٹی کا نہ ہو۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ہر آدمی کا کسی بھی پارٹی سے الحاق ضرور ہے، الحاق ہونا اور بات ہے، کسی بھی پارٹی کا عہدے دار ہونا الگ بات ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ایسا شخص جو کسی پارٹی میں عہدیدار رہا ہو نظرآئے گا کہ کسی پارٹی کا بندہ ہے۔

تازہ ترین