• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے الزام میں انڈونیشیا کے سابق اسپیکر کو 15سال قید

کرپشن کے الزام میں انڈونیشیا کے سابق اسپیکر کو 15سال قید

انڈونیشیا کے سابق اسپیکر ستیا نوانتو کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید اور 36 ہزار ڈالر کے جرمانے کے ساتھ 5 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل کرنے کی سزا سنادی گئی۔

جکارتہ میں5 رکنی بینچ نے سابق اسپیکر ستیا یوانتو کے خلاف مقدمے کی سماعت کی جبکہ سابق اسپیکر پر قومی برقیاتی کارڈ اسکیم میں غبن کر کے ملکی خزانے کو 170 ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

عدالت نے سابق اسپیکر کو سزاکےعلاوہ علیحدہ سے 7عشاریہ6 ملین ڈالر کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی تاہم انہیں گزشتہ برس نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔

تازہ ترین