پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کے یہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے ،جس کا نام علینا خان رکھا ہے ۔
عامر خان جنہوں نے چند روز قبل کینیڈین حریف گریکو کو 40سکینڈ مقابلے میں شکست دی اور آج اپنے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری بھی سنادی ہے۔
عامر خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی دوسری بیٹی کی تصویر شیئر کی اور بتایاکہ علینا خان صحت مند ہے،ا س کا وزن 8 پائونڈ 3اونس ہے ۔
برطانوی باکسر کی طرف سے خوشی کی خبر شیئر کئے جانے پر ان کے مداحوں نے خوب مبارکبادیں دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔
باکسر عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں 2014 میں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو اب 4 سال کی ہو چکی ہے۔
جوڑے کے درمیان کافی جھگڑے بھی ہوئےاور متوقع جدائی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی لیکن پھر دونوں نے صلح کرلی ۔