سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر ابھی وطن واپسی کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا 34 سال کا ٹیکس ریکارڈ عدالت میں جمع ہے، وہ میڈیکل رپورٹس مستقل عدالت بھیج رہیں ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عدالت میں اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہاں ہیں اسحاق ڈار؟ ابھی لے آئیں ، کل یاپرسوں لے آئیں، ہم نے ان کی طلبی کا حکم دیا تھا، ڈار آئے تو حفاظتی ضمانت دیں گے، ورنہ وارنٹ نکالیں گے۔