وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک مالم جبہ اراضی کیس میں طلب کیے جانے پر نیب کے دفتر میں پیش ہوگئے۔
نیب خیبرپختونخوا نے محکمہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی طور پر لیز پر دینےکے الزام میں پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری اعظم خان کو گزشتہ روز طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک بغیر پروٹوکول کے نیب کے دفتر پہنچے جہاں ان سے مالم جبہ اراضی کیس اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔
نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو دونوں الزامات کا جواب دینے کے لیے سوال نامہ دیا گیا ہے ۜجس کے جواب کے لیے ایک ہفتے سے 10 دن کا وقت دیا جائے گا۔
نیب کے مطابق خیبرپخونخوا حکومت نے مالم جبہ میں 275 ایکٹر زمین 33 سال کی لیز پردی تھی جو قواعد کے برعکس کمپنی کو دی گئی۔