وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔
نیب کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ انھیں ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ اراضی کیس میں طلب کیا گیا تھا ، سوال نامہ مل گیا ہے جس کا تفصیلی جواب دیں گے۔
پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کی کوئی ایس او پی نہیں تھی ، وزیر اور افسران ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں ۔