• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے عوام انتخابات میں احتساب کے طور پر ووٹ استعمال کریں، ملک سمندر کاسی

کوئٹہ(آن لائن)قومی جسٹس پارٹی کے مرکزی چیئرمین ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ سیاست با کردار قابل دلیر اور عالم ہی کر سکتا ہے بد قسمتی سے پشتون قوم کو ایسا لیڈر نہیں ملا جو قائدین کی فکر اور سیاسی سوچ کو آگے لے جائے اور پارلیمانی سیاست نے تو اور مشکلات میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ کے عوام کی قسمت کے فیصلے دوسرے ضلعوں سے آکر کرتے ہیں اگر2018ء اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں کوئٹہ ضلع کے عوام نے صحیح فیصلہ نہیںکیا اور دوسرے ضلع سے آئے ہوئے لوگوں کو رد نہیں کیا تو ضلع کوئٹہ کے عوام جمہوری قوتوں کے تابع رہیں گے سابق وزیر جنگلات اور کوئٹہ میئر کے ترقیاتی فنڈز کا آڈٹ کرکے عوام کو بتایا جائے کہ کہاں کہاں خرچ کئے ضلع کوئٹہ کے عوام انتخابات میں احتساب کے طور پر ووٹ استعمال کریں ۔
تازہ ترین