لاہور(نمائندہ جنگ) گجرات میں ایک ہی لڑکی کے شوہر ہونے کے 3 دعویدار لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ، گجرات کی رہائشی خاتون مصباح نےخالد، صابر اور عاطف کیساتھ شادی کی اور پھر زیور، پیسہ لیکر رفو چکر ہوگئی ،تینوں متاثرہ شوہروں نےموقف اختیار کیا ہے کہ خاتون ایک گروہ سے ملکر سادہ لوح لوگوں کو لوٹتی ہے اسے گرفتار کیا جائے،خالدکا کہنا ہے کہ مصباح نے شادی کی 3دن کے بعد زیور اکٹھا کیا اور رفوچکر ہو گئی ، صابر نے کہا کہ مصباح میرے گھر سے 6لاکھ روپے لے گئی ہے جبکہ عاطف کا کہنا ہے کہ مصباح اسکی جمع پونجی بھاری مالیت کے زیورات لے کر چند روز میں گھر سے بھاگ گئی جبکہ اب مصباح چوتھی شادی کر چکی ہے، عدالت پولیس کو خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرنے ،زیورات اور نقدی برآمد کر نے کا حکم دے ۔