لاہور(نمائندہ خصو صی) متحدہ مجلس عمل کا مرکزی اجلاس کل بروز جمعہ اسلام آباد میں ہو گا، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ مولانا عبدالغفور حیدری ، حافظ حسین احمد ، مولانا اویس نورانی ، پروفیسر ساجد میر ، علامہ ساجد نقوی اور دیگر شریک ہوں گے ۔