• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت پہلی بار کانز میں جلوہ گر ہونگی

کنگنا رناوت پہلی بار کانز میں جلوہ گر ہونگی

ممبئی (ایجنسیاں)فلمی دنیا کے بڑے میلوں میں شمار ہونے والا ’کانز فیسٹیول آئندہ ماہ مئی میں ہوگا، جس کے لیے تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔71 ویں کانز فیسٹیول کا آغاز آئندہ ماہ 8 مئی سے ہوگا، جو 19 مئی تک جاری رہے گا، میلے میں نہ صرف ہولی وڈ بلکہ بولی وڈ سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی فلم انڈسٹریز کے ستارے شرکت کریں گے۔پنک ولا کے مطابق ’کوئین‘ اداکارہ کنگنا رناوت پہلی بار کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔خبر کے مطابق کنگنا رناوت سفیر کے طور پر ریڈ کارپٹ پر واک کرتی نظر آئیں گی، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اداکارہ کس ادارے کی سفیر بن کر جلوہ بکھیریں گی۔ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کنگنا رناوت کانز میلے میں کس دن شرکت کریں گی، تاہم امکان ہے کہ وہ آخری 5 دنوں میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ سے قبل گزشتہ برس ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون بھی پہلی بار کانز فیسٹیول میں شریک ہوئی تھیں۔ان سے قبل بار بی ڈول کترینہ کیف نے بھی 2015 میں پہلی بار کانز میں لوریئل کی سفیر بن کر ریڈ کارپٹ واک کرتی نظر آئیں تھی۔اب رواں برس کنگنا رناوت بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی اسی فیشن برانڈ کی سفیر بن کر شرکت کریں گی۔اسی فیشن برانڈ کی جانب اداکارہ ایشوریا رائے اور سونم کپور گزشتہ کئی سال سے کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔

تازہ ترین