• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7مئی کو گورنر سندھ یوتھ پالیسی کا اعلان کریں گے،ناصر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فائن آرٹ کمیٹی آرٹس کونسل کے تحت انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکٹچر کی فارغ التحصیل 5گریجویشن دانیہ شاہ خان، راحمد جنید، انوشہ حسن، شیزا حئی اور نرملا ندیم کے فن پاروں کی دو روزہ نمائش کا آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات و لیبر اور ٹرانسپورٹ محمد ناصر حسین شاہ تھے۔ احمد پرویز آرٹ گیلری آرٹس کونسل میںمنعقدہ اس دو روزہ نمائش میںتمام آرٹسٹوں کے مجموعی طورپر 30فن پارے ڈسپلے کئے گئے ہیں جسے دی ہیومن کنڈیشن کا ٹائیٹل دیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات محمد ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے یہاںآرٹ و فن میں بھی بہت ٹیلنٹ کام کررہا ہے۔ جو اپنی صلاحیتوں کے اظہار سے قوم و ملک کا سر بلند کرتے ہیں حکومت اپنے باصلاحیت تخلیق کاروں کی ترجیحاً حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ 7مئی کو گورنر سندھ یوتھ پالیسی کا اعلان کریںگے۔ جس میںباصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ اور پذیرائی کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ آرٹس کونسل کے تحت ہم ہر شعبہ کے نوجوانوں کو حوصلہ افزائی اور پذیرائی کررہےہیں آرٹ کے شعبہ سے وابستہ دو آرٹسٹوں کے لیے باقاعدگی سے وظائف کا اجرا کیا گیا ہے جو جاری ہیں۔ آرٹس کونسل کراچی اپنے آرٹ انسٹیٹوٹ کے تحت بھی تربیتی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر مصور شاید السلام ، ندیم زبیری اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین