• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریائی صدر پہلی مرتبہ جنوبی کوریائی سرزمین پر قدم رکھیں گے

شمالی کوریائی صدر پہلی مرتبہ جنوبی کوریائی سرزمین پر قدم رکھیں گے

کراچی(نیوزڈیسک) شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن اور جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے درمیان آج صبح ملاقات ہو گی، اس ملاقات کو جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں کمی اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے اہم خیال کیا جا رہا ہے۔ یہ سمٹ جنوبی کوریا کے خصوصی سرحدی قصبے پانمُنجوم میں ہو گی، دونوں لیڈر مختلف تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ 1950کی دہائی میں ہونے والی تین سالہ کوریائی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے لیڈر جنوبی کوریائی سرزمین پر قدم رکھیں گے، اس بات کا امکان بھی ہے کہ یہ ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان میٹنگ کی راہ ہموار کرے گی، جو مئی کے آخر یا جون کے اوئل میں ہو سکتی ہے۔ جنوبی کوریا آمد پرفوج کم جونگ کو سلامی پیش کرے گی،جنوبی کوریا ترجمان کے مطابق ان سے ایٹمی پروگرام سمیت ٹرمپ ملاقات جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کم جونگ سے ایٹمی ہتھیار تلف کرانا ایک مشکل کام ہوگا، واضح رہے کہ ملاقات کے دوران امریکا جنوبی کوریا مشقیں بھی معطل رہیں گی، جبکہ ملاقات کے بعدجنوبی کوریا کے صدر ملاقات کے بعد ٹرمپ کو رپورٹ بھی پیش کریں گے۔

تازہ ترین