• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپویشن راولپنڈی کے اجلاس میں ارکان کا ایکا،تمام قراردادیں منظور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے شاہ پور ڈیم کنارے ریسٹورنٹ میں ہونیوالے اجلاس میں تمام قراردادیں بغیر پڑھے سنے اور سمجھے منظور ہے سب کچھ منظور ہے کی صدا بلند کر کے منظور کرلی گئیں، اجلاس کے ایجنڈے میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کیلئے منظوری کے علاوہ کمرشل مارکیٹ میں واقع کارپوریشن کی دس دکانوں اور اتنے ہی فلیٹس کے کرایہ پر دیئے جانے،پلے لینڈ پبلک پارک اور پلے لینڈ بچوں کی دنیا ٹھیکے پر دیئے جانے کی منظوری لی جانا تھی۔ ان ترقیاتی منصوبوں اور ٹھیکوں کی منظوری کیلئے فتح جنگ روڈ پر واقع شاہ پور ڈیم کے کنارے خصوصی طور پر اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدارت ڈپٹی میئر چوہدری طارق نے کی۔ اجلاس میں پانچ فروری اور 31مارچ کو ہونے والے اجلاسوں کی کارروائیوں کی توثیق اور نئی قراردادیں منظور کی جانا تھیں مگر جونہی اجلاس شروع ہوا تو وہاں موجود یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے تمام کی تمام قراردادیں منظور ہیں کے نعرے بلند کر کے کارروائی کو حتمی شکل دے ڈالی۔ اس دوران بعض یو سی چیئرمین واسا اور دیگر اداروں کی طرف سے لفٹ نہ کرائے جانے کی شکایات بھی کرتے رہے ۔
تازہ ترین