• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کی سفارش پر دی جانیوالی نوکری پر بات کروں تو وہ ناراض ہو جاتا ہے، چیف جسٹس

کسی کی سفارش پر دی جانیوالی نوکری پر بات کروں تو وہ ناراض ہو جاتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(جنگ نیوز) سپریم کورٹ میں غیرملکی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ملک کی بقا بیرون ملک اثاثوں اور پانی سے وابستہ ہے، ملک میں پینے کے لئے بھی پانی نہیں مل رہا، میں کسی کی سفارش پر دی جانے والی نوکری پر بات کروں تو وہ ناراض ہو جاتا ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کتنے پاکستانیوں کے سوئس اکاؤنٹس ہیں، حکومت نے ایسی پالیسیاں خود بنائیں کہ پیسہ بیرون ملک چلا جائے یہ ریاست کی ناکامی ہے۔اب اگر کوئی اثاثے چھپائے تو حکومت مفلوج ہے۔

تازہ ترین