جھنگ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے خلاف لواحقین نےاحتجاج کرتے ہوئے سرگودھا روڈ بلاک کر دی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطا بق شاہ جیونا لالیاں روڈ پر منڈی شاہ جیونا کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو کم سن بچیوں اور دوخواتین سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کاشکار ہونےوالوں میں چار سالہ طیبہ ، ڈیڑھ سالہ میرا بھی شامل ہیں ۔واقعہ کے خلاف مظاہرین نے اڈا چنڈ بھروانہ کے قریب احتجاج کیا اور سرگودھاروڈ بلاک کرکے ٹریفک معطل کردی ۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔