• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو 4 ماہ سےزیادہ کابجٹ پیش نہیں کرناچاہیے، خورشید شاہ

حکومت کو 4 ماہ سےزیادہ کابجٹ پیش نہیں کرناچاہیے، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ حکومت کو کسی طورپر4 ماہ سےزیادہ کابجٹ پیش نہیں کرناچاہیے، 4 مہینے کے بجٹ کےمعاملے پر تمام اپوزیشن متفق ہے، حکومت ایک سال کابجٹ پیش کرکےنئی روایت ڈال رہی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت آج جو بجٹ پیش کررہی ہے وہ اگلی اسمبلی کا حق چھین رہی ہے، اس حکومت کو اگلے سال کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں، بجٹ بنانا اس کا حق ہے جو جماعت الیکشن جیت کر اقتدار میں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہمیں اس کا حصہ بننا چاہیے ، ایک اور تکلیف دہ بات یہ ہےکہ مفتاح اسماعیل کو مشیر وزير بنادیا، یہ مینڈیٹ اس وقت دیا جاتا ہے کہ متعلقہ وزیر چھ ماہ میں دوبارہ منتخب ہوکر آئے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دکھ اور تکلیف اس بات کی ہے کہ نواز شریف کے بیانیہ ووٹ عزت کو ہی برباد کررہے ہیں ، آپ کے پاس منتخب ممبر رانا افضل موجود تھے۔

تازہ ترین