• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کیلئے رقم نہ رکھنے پر افسوس ہوا،اصلاح الدین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے وفاقی بجٹ میں قومی کھیل ہاکی کے لئے خصوصی رقم نہ رکھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کو امید تھی کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے کچھ اعلانات کئے جائیںگے مگر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں آسٹروٹرف کی تنصیب کے لئے بھی اعلانات کئے جاتے تو اس سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو خوشی ہوتی، وزیر اعظم پی ایچ ایف کے سر پرست اعلی بھی ہیں ان کو قومی کھیل پر توجہ دینا ہوگی۔ ٹیبل ٹینس کی قومی چیمپن شبنم بلال نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے ملازمت کے حوالے سے اعلان نہ دیکھ کر دکھ ہوا۔
تازہ ترین