• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ پر جیٹ فیول فارم سہولت پی ایس او، اٹک پٹرولیم کی مشترکہ ذمہ داری ہے

اسلام آباد (حنیف خالد) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ دعوے غلط ہیں کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کی کوئی سہولت نہیں رن وے پر دراڑیں پڑ گئی ہیں ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لینڈنگ میں کھانے پینے کی اشیا کی سہولت نہیں نیو ایئرپورٹ پر ضرورت کے مطابق پانی تک دستیاب نہیں ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی ایس او اور اٹک ریفائنری جیٹ فیول فارم سہولت 12 اپریل کو وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان تمام سٹیک ہولڈروں کی موجودگی میں افتتاح کرچکے ہیں جہاں پر ایک کروڑ 25 لاکھ لیٹر تیل کا ذخیرہ موجود ہے ایئرپورٹ کے تمام بے پر فیول ہائیڈرنٹ موجود ہیں ایئرپورٹ کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے ڈیم میں 7 کروڑ گیلن پانی کا ذخیرہ الگ ہے اور زیر زمین ایئرپورٹ کو پانی فراہم کرنے کیلئے کامیاب بورنگ کے بعد 11 ٹیوب ویل پانی فراہم کر رہے ہیں ایئرپورٹ پر پانی کی یومیہ ضرورت صرف 5 لاکھ گیلن ہے ٹرمینل بلڈنگ میں پینے کا وافر پانی موجود ہے ٹرمینل بلڈنگ میں تمام باتھ روم ہر لحاظ سے مکمل ہیں ایئرپورٹ کے دونوں رن وے پوری طرح ٹیسٹ اینڈ ٹرائل کے مراحل سے گزر چکے ہیں حتیٰ کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایئر بس۔ A-380 کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے تکنیکی طور پر فٹ ہیں 12 موبائل فوڈ وین ایئرپورٹ کے مختلف علاقوں میں ہمہ وقت موجود رہتی ہیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مسافروں کیلئے دنیا بھر کے ایئر پورٹوں پر دستیاب ریڈیو کیب 24 گھنٹے دستیاب ہیں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے موبی لنک، یو فون، ٹیلی نار، وارڈ جیسی انٹرنیشنل میجر کمپنیوں کے ٹاور کام کر رہے ہیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے نیو ایئرپورٹ پر جانے والی شاہرات پر بڑے بڑے سائن بورڈ کی تنصیب اسی ہفتے مکمل ہوجائے گی جبکہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروگرام کے عین مطابق 3 مئی کو صبح 10 بجے سے ملکی اور غیر ملکی فضائی کمپنیوں کی کمرشل پروازوں کے لینڈ اور ٹیک آف کرنے کیلئے کھولا جارہا ہے اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تازہ ترین