• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف نے کبھی معافی نہیں مانگی،شہداءفائونڈیشن کے صدرجھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں،ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ شہداءفائونڈیشن کے صدر جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ، جنرل (ر) پرویز مشرف نے کبھی ان سے معافی نہیں مانگی ، پرویز مشرف نے کسی پر گولی نہیں چلائی کہ وہ معافی مانگیں ، لال مسجد آپریشن انکوائری رپورٹ منظرعام پر لائی جائے تا کہ عوام کو پتہ چلے کہ حقائق کیا ہیں ، رحمن ملک اس خوف سے عدالت میں حاضر نہیں ہوئے کہ کہیں سارا ملبہ ان پر نہ آ جائے ، عدالت میں ان کی حاضری ضروری ہے کیونکہ وہ اس کیس کے مرکزی کرداروں میں سے ہیں۔
تازہ ترین