• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا لاہور میں ادارہ برائے ذہنی صحت کا دورہ

چیف جسٹس کا لاہور میں ادارہ برائے ذہنی صحت کا دورہ

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں ادارہ برائے ذہنی صحت کا دورہ کیا، دورے میں انہوں نے صفائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔

چیف جسٹس نے اسپتال میں زیرعلاج ایک غیر ملکی خاتون کو واپس اس کے وطن بھجوانے کی ہدایت بھی کی ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ادارہ برائے ذہنی صحت پہنچے تو وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق سمیت محکمہ صحت کے حکام بھی اسپتال میں موجود تھے۔

چیف جسٹس نے ادارہ برائے ذہنی صحت میں خواتین وارڈ کے دورے کے دوران میڈیا سمیت غیرمتعلقہ افراد کو پردے کا احترام کرتے ہوئے وارڈ میں جانے سے روک دیا، زیر علاج ایک غیر ملکی خاتون کو اس کے وطن واپس بھجوانے کی ہدایت بھی کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے مردانہ وارڈ اور کچن کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے عمارت کی خستہ حالی اور صفائی کے ناقص انتظامات پراسپتال انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہارکیا ۔ انہوں نے مریضوں اوران کے لواحقین سے مسائل دریافت کیے، ایک خاتون نے ادویات کی عدم فراہمی کی شکایت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے سروسزاسپتال کے اوپی ڈی اور بچہ وارڈ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مریضوں کے لواحقین کی جانب سے پانی کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے اسپتال کے باہراحتجاج کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف کی بات سننے کیلئے انھیں سپریم کورٹ رجسٹری طلب کرلیا ۔

تازہ ترین