پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ان کے اپنے آبائی علاقہ ضلع نوشہرہ میں ٹف ٹائم دینے کے لئے ضلع نوشہرہ میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں مسلم لیگ تحصیل پبی نوشہرہ کے صدر ساجد گمریانی کی طرف سے آج اتوار کے روز چار بجے پشتون گڑھی میں مسلم لیگ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں ضلع نوشہرہ میں انتخابی مہم جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ64نوشہرہ اور صوبائی اسمبلی حلقہ 65 نوشہرہ کے نے امیدوار نامزد کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس سے مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز، جنرل سیکرٹری مشیت الرحمان، مسلم لیگ حلقہ64نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی خان مسلم لیگ اکبر پورہ کے صدر حاجی فضل احد سینئر نائب صدر حاجی ملک تاج محمد خان، جنرل سیکرٹری سید مزین شاہ، سیکرٹری اطلاعات محمد اویس خان اور مسلم لیگ کے رہنما قاضی میر علی اکبر شاہ خان خطاب کریں گے۔