کراچی( رپورٹ: جاوید رشید)اسرائیل کو اسلحہ بنانے کے لئے راجستھان کے شہر گنگا نگر میں ہزاروں ایکڑ زمین سونپ دی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز بھارتی حکام نے اسرائیل کو دی گئی زمین کا قبضہ دے دیا ہے کہا جارہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بھارتی وزیراعظم کے نمائندے کی حیثیت سے وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اسرائیل حکام کے ساتھ گنگا نگر میں اسرائیل کے تعاون سے بننے والی اسلحہ ساز فیکٹری کے معاملات طے کئے تھے اطلاع ہے کہ اسرائیل کی اسلحہ ساز فیکٹری کے اندر بننے والے اسلحہ کو افریقی ممالک اور باغیوں اور جنگجوئوں کو فروخت ہوں گے بھارتی حکومت کے ساتھ معاہدہ میں طے پایا ہے کہ گنگا نگر آرڈیننس فیکٹری کا تیار شدہ اسلحہ فروخت کے لئے بھارت کو بھی ملے گا کہا جارہا ہے کہ اسرائیل کے تعاون سے گنگا نگر میں بننے والی اسلحہ فیکٹری کی لیز 90برس کی ہے اور راجستھان حکومت کو اس کی قیمت ادا کردی گئی ہے کہا جارہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل کو فراہم کرنے والی جگہ کے لئے بہت کچھ کیا ہے مودی حکومت کے اسرائیل سے تعلقات بہت اچھے ہیں مودی کے وزارت اعلیٰ گجرات کے زمانہ میں اسرائیل نے احمدآباد میں اپنا ٹریڈمشن کھولا حالانکہ اس کی انٹیلی جنس اداروں نے کلیئرنس نہیں دی تھی لیکن مودی نے اپنے قوت بازو سے اسرائیلی ٹریڈمشن کو قائم کردیا اور گجرات میں اسرائیلی تاجروں نے خوب سرمایہ لگایا ہے احمد آباد گجرات اور ممبئی مہاراشٹر کے مالی بجٹ میں اب تھوڑا سا ہی فرق ہے اس لئے کہ اسرائیل نے گجرات پربڑی توجہ دی ہے اب اسرائیل راجستھان کے شہر گنگا نگر میں اسلحہ ساز فیکٹری لگانے جارہا ہے۔