سکھر( پ ر )ہومیوپیتھک ادویات تیار کرنے والے صفِ اول کے ادارے ڈاکٹر ولمار شوابے جرمنی کی جانب سے گزشتہ روز سکھر میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، شوابے سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہومیو پیتھک طریقہء علاج کا فروغ اور عوام اور ڈاکٹرز تک جدید تحقیق اور شوابے کی ہومیوپیتھک ادویات کی اثر انگیزی کی معلومات پہنچانا ہےتقریب کے آغاز میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوستی اور اظہار یکجہتی کے اظہار کیلئے دونوں ملکوں کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ عوام الناس کی آگاہی کیلیء شوابے جرمنی میں تیار کردہ ڈاکیومینٹری فلمز جن کو پاکستان کیلئے خصوصی طور پر اردو زبان میں ڈب کیا گیا تھا پیش کی گئیں، ڈاکٹر بنارس خان اعوان نے سنگل ریمیڈیز اور ڈاکٹر عدنان علی تاڑر نے بایوکیمک نمکیات کے موضوع پر لیکچرز دئیے، تقریب کے آخر میں شوابے جرمنی کے پاکستان میں پارٹنرز ڈاکٹر حمید جنرل ہومیو کے ڈاکٹر انعام الحق اور دارلادویات کے عامر حسین نے تقریب میں آمد پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔