جے پور (جنگ نیوز) کین ولیمسن کے 63 کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کو 11 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے سات وکٹ پر 151 رنز بنائے، حریف سائیڈ 140 رنز بناسکے۔ اجنکیا رہانے نے ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔ دوسرے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 6 وکٹ سے زیر کیا۔ بنگلور میں ہوم ٹیم نے چار وکٹ پر 175 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کولکتہ نے ہدف کرس لین 62 اور رابن اتھاپا کے 36 رنز کی بدولت آخری اوور میں حاصل کرلیا۔